۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی سے صوبائی صدر سندھ کی ملاقات

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی سے صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی نے صوبائی و ڈویژنل ذمہ داران کے ہمراہ ملاقات کی۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی کی صوبائی و ڈویژنل ذمہ داران کے ہمراہ زہرا (س) اکیڈمی، پاکستان میں اہم ملاقات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی نے انہیں کراچی میں ہونے والی مرکزی حمایت مظلومین ریلی میں خصوصی شرکت کی دعوت دی۔

بعد ازاں مختلف تنظیمی و سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

آخر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی سے صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ کی ملاقات، مختلف تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

علامہ شبیر حسن میثمی سے صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ کی ملاقات، مختلف تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .